79

صاحب زادہ زابر سعید’ قلم کی دنیا میں لا محدود اسلوب کی حامل شخصیت … ڈاکٹر نزہت زہرہ

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات سے ڈاکٹر نزہت زہرہ کی زابر صحافت دان پر خامہ فرسائی

میڈیا و صحافت کی دنیا کا آج ایک معروف نام صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر صاحب سے تعارف میری ریسرچ فیلو کے ذریعے ہوا،وجہ بنی اُن کی کتب جو میرے پی ایچ ڈی کے
تحقیقی مقالہ کیلئے مددگار مواد فراہم کر رہی تھیں

ایک محقق کی حیثیت سے ضروری تھا کہ زابر صاحب سے بذریعہ فون اور ای میل رابطہ استوار کر کے تعاون و رہنمائی حاصل کی جائے۔رابطہ کرنے پر انھوں نے مدد کی کامل یقین دہانی کروائی۔بذریعہ فون مقالہ کیلئے تحریر کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات اور متعلقہ مواد کی فراہمی میں حائل مشکلات کے خاتمے میں بھی رہنمائی کرتے انھوں نے اپنی انتہائی مصروفیات کو خاطر میں نہ رکھا،جو یقینا اُن کی قلم دوستی و دانشوارانہ فکر کا تقاضا تھا۔جبکہ میرے لئے مقام شکر اس لئے کہ بالکل غیر متعلقہ انسان کیلئے کون اتنا وقت صرف کرتا ہے۔”پاکستان اور گلوبل ورلڈ“ اور ”پاکستان اور فوج“ نامی اُن کی کتب کسی تعارف کی محتاج نہیں۔پاکستان کی داخلی سیاست سے لے کر عالمی سیاست و پالیسیز کو بڑی خوبی سے ضبط تحریر میں لا کر علم سیاست کے طالبعلموں کو سیاسی فکر و شعور عطا کرتے ہیں۔

پہلی نظر میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ماس کمیونیکیشنز کے ماہر قلم ہیں جو کہ ایک ادھورا تعارف ہے اس لئے کہ اُپ وسیع علم و فکر کے حامل قلم کار ہیں اُن کی تمام کتب کے قاری جانتے ہیں کے وہ قلم کی دنیا میں لا محدود اسلوب رکھتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ زیر نظر تحریر میرے جملوں کی مضبوط دلیل ثابت ہوگی۔ان شاء اللہ
ڈاکٹر نزہت زہرہ
شعبہ سیاسیات، جامعہ کراچی
ستمبر/2015

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں