لاہور جرنلسٹس فورم کے صدر سینئر صحافی, محقق, ماہر ابلاغ عامہ اور استاد صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر نے اہل وطن کو رمضان المبارک کی آمد پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کے صدقے سے مسلمانان عالم کو اپنی عافیتوں میں رکھے اور روئے زمین کے تمام انسانوں کو اپنی رحمت سے معاف فرمائے.. آمین
صاحب زادہ زابر سعید نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن اور عوام کو ایک ہونے کی ضرورت ہے.. کووڈ 19 کو اللہ تعالیٰ کی ایک سخت وارننگ کہا جا سکتا ہے کہ اب دنیا بھر کے ارباب اختیار اور انسانوں کو اپنے اطوار بدلنا ہونگے….
