271

محمدﷺ پیغمبر عہد رواں…..کیرن آرمسٹرانگ کی کتاب پر صاحب زادہ زابر سعید کا خصوصی تبصرہ

پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ پر برطانوی مصنفہ کیرن آرمسٹرانگ Karen Armstrong نے MUHAMMAD, A Prophet for our time نامی مشہور زمانہ کتاب لکھی جس کا ترجمہ روزنامہ جنگ میں ہمارے ساتھی جناب نعیم اللہ ملک نے بے حد محبت سے کیا…. اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مختصر مدت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اجڈ اور گنوار عرب قبائل کو تمدنی, تہزیبی لحاظ سے منظم کر کے آئیندہ کئی صدیوں تک دنیا کی حکمرانی کے قابل بنا دیا اور بظاہر ایک ناقابل یقین کام کر دکھایا لیکن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو امن و سلامتی کا پیغام لائے وہ ان کی امت بھلا چکی ہے لیکن اسلام ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو قیامت تک کے ہر زمانے کے لئے ہے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر زمانے کے لیے ہیں…. مجھے امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ غور و فکر کی نئی راہیں کھولے گا….

صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر
26/جولائی/2020
لاہور.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں