محمود شام دنیائے صحافت کی بہت معتبر شخصیت جنہوں نے وطن عزیز میں صحافت, سیاست, معاشرت, معیشت کا عروج و زوال دیکھا بھی ہے اور لکھا بھی ہے. پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ/جیو کے ساتھ کئی دہائیوں تک بطور گروپ ایڈیٹر وابستہ رہے.پاکستان کے تمام
سیاسی,ادبی,صحافتی حلقوں میں اپنی متوازن اور غیر جانبدارانہ شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں آپ کا کالم آج بھی ملک کے سب سے بڑے اخبار جنگ کے ادارتی صفحے کی زینت بنتا ہے. جناب محمود شام کی زیرادارت ماہنامہ اطراف شائع ہورہا ہے جس نے حال ہی میں اپنے چھ برس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں. دنیائے صحافت کی انتہائی ممتاز اور معتبر شخصیت کی طرف سے صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر کو ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے
صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر نئی اور گزشتہ نسلوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک ترقی پزیر معاشرے کو ترقی یافتہ کی منزل تک لے جانے میں ناگزیر ہوتا ہے۔ زابر سعید اس میدان کے واحد شہسوار ہیں جو انتہائی استقامت سے اس قومی فریضے کو انجام دے رہے ہیں۔پچاس کتابیں نئی نسل کو دے چکےہیں جن میں تحقیق بھی ہے،تشکیل بھی، تصنیف بھی ،تالیف بھی۔ وہ ابلاغ عامہ کے استاد بھی ہیں۔مجھے ان کی کتابوں کا اکثر ورق گردانی کا موقع ملا ہے.
سچ جانئے۔ مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔