233

کہاں ہیں آج دنیا کے شہنشاہ…. ؟ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

کہاں ہیں دنیا کے شہنشاہ…….. ؟؟؟؟

صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر


طبیعت میں قنوطیت اور بیزاری کے باوجود کوشش کی کہ ایک مختصر سا دعائیہ کلپ ریکارڈ ہو جائے….یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز جاری ہیں.. پاکستان کی جامعات میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے یہ ایک نیا تجربہ ہے جو خاصا کامیاب رہا..احباب اور اسٹوڈنٹس دنیا بھر میں موجود ہیں ان سے مسلسل رابطہ ہے جو اچھی خبریں نہیں دے رہے… ہمارا حال ابھی تک وہی ہے….کہ… ہنوز دہلی دور است….اور ہم نے بدلنا بھی نہیں…. دن میں جب وقت ملے کوشش کرتا ہوں تھوڑی دیر دھوپ ضرور لوں اسی دوران یہ کلپ ریکارڈ کر لیتا ہوں… اللہ کریم اپنا رحم فرمائے…. بیشک اس کی رحمت نے ہر شے کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اسی کا فرمان ہے کہ میری رحمت سے کفار ہی نامید ہوتے ہیں….اس ننھے فرشتے شامی بچے نے جب کہا ہو گا کہ میں اللہ میاں سے شکائت کروں گا….. تو شہنشاہ کائنات کا تخت ضرور ہلا ہو گا….. جب بے کس مجبور, نہتی کشمیری بہنوں اور معصوم بچوں نے شہنشاہ کائنات سے فریاد کی ہو گی…… کہ ان لاکھوں بھارتی درندوں سے ہمیں بچاؤ….. یہ تو احمد آباد میں نہتے مسلمانوں کو زندہ جلا چکے ہیں….یہ بہت ظالم ہیں یہ نیزوں سے ماؤں کے پیٹ پھاڑتے اور ننھی جانوں کو ختم کرنے میں لمحہ نہیں لگاتے… ان کا ماضی اس کا گواہ ہے….. تو میرے رب کا عرش اس وقت بھی ضرور کانپا ہو گا…..کہ کہاں ہیں میرے نام لیوا…… کچھ تو ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوجی طاقت اور معشیت پر لرزہ طاری ہے….. دو ماہ سے مزاق اڑاتا دنیا کا شہنشاہ گھبرا سا گیا ہے…… دنیا کا سب سے مضبوط دفاعی نظام ایک نیم زندہ حقیر سے کیڑے کے سامنے تھر تھر کانپ رہا ہے…..بالکل پڑھا تھا……. بالکل یاد آ گیا جب زمین کے ایک خدا نمرود کو چالیس روز تک ایک مچھر نے عبرت کا نشان بنا دیا تھا…….. اس وقت کوئی شخص اپنے آپ کو چاند پر جا کر بچا سکتا ہے تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہے…. بھئی بھاگ سکتے ہو تو بھاگ جاؤ لیکن تمہارے عوام ہی تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے…. جرمنی اور ہالینڈ کی مساجد میں رب کائنات نے ” اللہ اکبر” کہلوا دیا ہے……. یہ میرے رب کی نشانیاں ہیں….. سچی نشانیاں……… امریکی سینٹ میں سچے کلام کی تلاوت ہو چکی……. کہاں ہیں آج دنیا کے سارے تاجدار…….. بادشاہ……. ایک نیم جاندار کیڑے سے چھپتے پھر رہے ہیں……. کہاں ہیں دنیا کے بہترین دماغ….. دنیا کی ساری افواج…… ایٹم بم…… ٹینک….. میزائل…… ٹیکنالوجی…….. جب اس کا حکم ہو گا تب ہی اس کیڑے کا توڑ آئے گا….. چین کو اب سمجھ آ گئی ہے کہ چودہ صدیاں پہلے پیغمبر اسلام نے حلال حرام کا کیوں بتایا تھا…… ایک امریکی محقق نیوز ویک میں لکھتا ہے کہ عالمی ادارہ صحت صفائی کے جن لوازم کی بات کر رہا ہے وہ دنیا کو سب سے پہلے پیغمبر اسلام نے بتا دیے تھے……. کہاں ہیں آج اللہ کے سچے کلام کی توہین کرنے والے…… بلوں میں جا چھپے ہیں….. ان کو بار بار ہاتھوں کو دھونا پڑ رہا ہے جو ایک مسلمان دن میں پانچ سے سات مرتبہ تو لازمی دھوتا ہے اور ہر کھانے سے پہلے اور بعد بھی اسکو یہی حکم ہے….. اور اپنی معشیت کو ناخدا سمجھ کر مودی کو ہار پہنانے والے زمینی بادشاہوں کو بھی رب کی وارننگ مل گئی ہے کہاں ہے ان کی تیل کی معشیت….. یہ تو رب نے تمہیں عطا کی تھی….. اس نے تمہیں کوڑیوں کا کر دیا اور جب تک وہ چاہے گا تم کوڑیوں میں تلو گے…… وہ کہتا ہے……. ہم حقیقی بادشاہ ہیں…… ہم اول اور ہم آخر ہیں….. نہ ہم سے پہلے کوئی تھا اور ہمارے بعد کوئی ہو سکتا ہے.!.. کس کی مجال ہے جو ہماری مرضی کے بغیر کسی کی سفارش کر سکے….. ساری عظمت اور شان صرف اسی کے لیے ہے اور صرف وہی اس کا واحد حقدار ہے…….

صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر
6 اپریل 2020 / 12شعبان المعظم1441

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں