قلم فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم نے کہا ہے کہ ملک کے معروف میڈیا پرسن محقق اور ماہر ابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر کے کالموں پر مشتمل کتاب “صحافیانے” اللہ پاک کی رحمت سے عید الفطر کے فورا بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی.
ملک کے صحافتی اور ادبی حلقوں میں اس کتاب کا عرصہ دراز سے سے انتظار کیا جا رہا تھا .صحافیانے صاحبزادہ زابر سعید کے منتخب مضامین اور کالموں پر مشتمل ہے جو روزنامہ جنگ اور نوائے وقت میں شائع ہوئے. علامہ عاصم نے مزید کہا کہ” صحافیانے” کے بعد “صحافت دان”بھی بہت جلد شائع کر دی جائے صحافت دان کا ٹائٹل بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور جناب اسلم کمال نے بنایا ہے,صحافت دان بھی صاحبزادہ زابر سعید کے کالموں پر مشتمل ہے جس پر ملک کے نامور ماہرین تعلیم اور ماہرین ابلاغ عامہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے.
