پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال جو وطن عزیز کے نامور اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق ڈین آف آرٹس رہے ان دنوں ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے منسلک ہیں. حکومت پاکستان نے ڈاکٹر نجیب جمال کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی عطا کیا ممتاز میڈیا پرسن, محقق, ماہرِ ابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر کے متعلق فرماتے ہیں کہ:
“صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر پورے چاند کی رات اور نصف النہار کے مانند آفاق صحافت پر تیزی سے طلوع ہوئے ہیں ۔ان کی طبیعت کی شدت، جولانی اور جذباتیت اگر چہ ان کی ذات کا لازمہ رہی ہے تاہم ان کے تاریخی شعور کی ارزانی، اظہار کی روانی، مزاج کی سیلانی اور دلائل کی فراوانی نے کسی قدر ان کی شخصیت میں بلاغت کے ساتھ ساتھ فصاحت کو بھی جنم دیا ہے اور خصوصا حلقہ یاراں میں انہیں رفتہ رفتہ فولادی مومن کے برعکس بریشم کی طرح نرم بنا دیا ہے ۔ صحافت ہی ان کاپڑھنا پڑھانا بمعنی اوڑھنا بچھونا ہے۔ حلقہ احباب اور متاثرین کے علاوہ اپنے شاگردوں میں مقبول ہیں گویا خواص پسند ہیں۔پچاس سے زاید تصانیف، سینکڑوں اخباری کالم اور لاتعداد مضامین ان کے علاوہ ہیں جو ان کے مقبول عوام ہونے کی ضمانت دیتے ہیں میر تقی میر سے معذرت کے ساتھ :
“لفظ”میرے ہیں گو خواص پسند پر مجھے گفتگو عوام سے ہے